تاریخ شائع کریں2020 27 June گھنٹہ 21:40
خبر کا کوڈ : 467380

آسٹریلیا کی اپوزیشن جماعت کے رکن اسمبلی پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام

چین کے لیے جاسوسی پر آسٹریلوی رکن اسمبلی کے دفتر پر چھاپہ، رکنیت معطل
آسٹریلیا کی اپوزیشن جماعت کے رکن اسمبلی پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام
آسٹریلیا کی اپوزیشن جماعت کے رکن اسمبلی پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ان کے دفتر پر نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے چھاپہ مارا جب کہ ان کی رکنیت پہلے ہی معطل کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی نے نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ شوکت موسلمین کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار کارروائی رکن اسمبلی پر جاسوسی کے الزام کی تحقیقات کے لیے کی گئی تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پہلے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔

پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی کی کارروائی سے متعلق زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم لیبر پارٹی کی رہنما جوڈی مک نے کہا کہ جاسوسی کا الزام انتہائی تشویش ناک ہے، تحقیقات مکمل ہونی چاہیئے اور تب تک مذکورہ رکن اسمبلی ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی پر کسی دوسرے ملک کے لیے جاسوسی کے الزام کی تحقیقات کچھ عرصے سے جاری ہیں لیکن اس معاملے پر مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ حکومت ملکی معاملات میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرے گی، ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 
https://taghribnews.com/vdch6qnkv23n-xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ