تاریخ شائع کریں2020 27 June گھنٹہ 21:00
خبر کا کوڈ : 467374

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت،

غزہ پر جارح صیہونی فوج کے حملے سے فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے کمزور نہیں ہوں گے- تحریک حماس
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت،
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے علاقوں کی مقبوضہ علاقوں میں شمولیت کے منصوبے کے خلاف تحریک مزاحمت کی استقامت کے سبب غزہ پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ہفتے کے روز غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ پر جارح صیہونی فوج کے حملے سے فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے کمزور نہیں ہوں گے- تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کو دوبارہ جارحیت و بربریت کا نشانہ بنانے کا مقصد غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں سے غاصب صیہونیوں کی دشمنی کو مزید بڑھانا ہے۔

اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے بھی فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کی جلد رونمائی   سے متعلق امریکی حکام کے اعلان کے ساتھ ہی  کہا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہ غاصب صیہونی حکومت کو غرب اردن کے علاقوں کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور صیہونی حکومت کو پشیمان ہونے پر مجبور کر دیں گے۔

پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی اور مشرقی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات غزہ پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت غزہ اور غرب اردن کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا کر امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت سے سینچری ڈیل منصوبے پر یکم جولائی سے عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  فلسیطینی گروہوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی جانب سے  صیہونی بستیوں  پر راکٹ حملے کئے  ہیں۔فلسطین کی ’معاً‘ خبری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ حملے غلاف کے علاقے پر کئے گئے۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس راکٹ حملے کے بعد صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کر دیا گیا۔ ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca00nyy49nie1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ