تاریخ شائع کریں2020 27 June گھنٹہ 20:45
خبر کا کوڈ : 467372

جو بائیڈن کامیاب ہوجائیں گے، ٹرمپ

اس بات کا امکان موجود ہے کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مجھے شکست ہو۔ امریکی صدر ٹرمپ
جو بائیڈن کامیاب ہوجائیں گے، ٹرمپ
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کل فاکس نیوز ٹیلی ویژن چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مجھے شکست ہو اور جو بائیڈن کامیاب ہوجائیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بہت سے مجھے پسند نہیں کرتے اس لئے ممکن ہے کہ جو بائیڈن انتخابات میں کامیاب ہو جائیں۔ انتخابات میں اپنی ممکنہ شکست کا اعتراف ٹرمپ نے ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔

گلیپ کی تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 39 فیصد امریکی عوام اس ملک کے صدر کے عنوان سے ٹرمپ کی کارکردگی سے راضی ہیں جبکہ 57 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طور پر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن اور راضی نہیں ہیں۔

حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد سے بھی کم ہو جائے گی۔
اس سے قبل این بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو صرف 5 ماہ رہ گئے ہیں اور ہونے والی سروے رپورٹوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سیاسی  پوزیشن بری طرح خراب ہو چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyya5rt1aqp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ