تاریخ شائع کریں2020 27 June گھنٹہ 20:19
خبر کا کوڈ : 467367

ایران کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بڑا جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

ایران نے گزشتہ 4 عشروں میں منشیات کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بہت بڑی قربانی پیش کی ہے.
ایران کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بڑا جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نے منشیات کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں منشیات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی کوشش اور اقدامات کی طرف  اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ 4 عشروں میں منشیات کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بہت بڑی قربانی پیش کی ہے ایران کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بڑا جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایرانی سکیورٹی فورسز کے 30 جوان شہید اور زخمی ہوئے  اور ایران نے 2 ہزار سے زائد کارروائیوں کے دوران منشیات کی 1886 عالمی اور علاقائی ٹیموں کو تباہ اور 950 ٹن منشیات کو برآمد اور ضبط کیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اور کارروائی جاری رہےگی ۔
https://taghribnews.com/vdccemq0m2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ