تاریخ شائع کریں2020 27 June گھنٹہ 19:40
خبر کا کوڈ : 467360

پاکستان، مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری

پاکستان کی وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری کردی۔
پاکستان، مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری
وزارت ہوا بازی کی فہرست میں 141 پائلٹس کے نام شامل ہیں جب کہ فہرست میں کیپٹن اور فرسٹ آفیسرز یا کو پائلٹ کے نام بھی شامل ہیں۔

فہرست میں 111 کپتانوں، 30 فرسٹ آفیسر اور کو پائلٹس کے نام بھی شامل ہیں جب کہ مشتبہ لائسنس یافتہ 9 پائلٹس ائیربلو، 10 پائلٹس سرین ائیر اور 17 پائلٹس شاہین ائیرلائن کے ہیں۔

وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو فوری طور پر جعلی لائسنس والے پائلٹس کو گراؤنڈ کرکے انہیں اطلاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پہلے اعلان کیا اور بعد میں فہرست مرتب ہوئی، پہلے اعلان کیا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس کی تعداد  150 ہے اور پریس کانفرنس میں تعداد 148 بتائی مگر فہرست 141 کی جاری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری نہیں کی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی لائسنس جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے جب کہ  جاری کردہ فہرست نقائص سے بھرپور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فہرست میں ایسے پائلٹس کے نام بھی شامل ہے جنہیں ابھی تک پائلٹ کا لائسنس جاری ہی نہیں کیا گیا، فہرست پی آئی اے نے تیار کی اور ایوی ایشن ڈویژن نے جاری کی، فہرست ایوی ایشن ڈویژن کے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بنائی اس کی کیا حیثیت ہے اس کا کسی کو علم نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا  کہ جعلی پائلٹس کی فہرست 2 سال قبل بننی شروع ہوئی تھی مگر آج تک کسی ایک بھی پائلٹ کو جعلی لائسنس کے الزام میں برطرف نہیں کیا گیا، 6 پائلٹس کو جعلی اسناد کی بنیاد پر اب تک برطرف کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 11 پائلٹس کے خلاف جعلی لائسنس کے الزام میں کارروائی کی گئی اور ان میں سے 5 کے خلاف الزام کو عدالت بے بنیاد قرار دے چکی ہے جب کہ بقیہ 6 کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ا
https://taghribnews.com/vdcfvedjxw6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ