QR codeQR code

ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے لئے جاپان سے رابطہ کیا تھا

25 Jun 2020 گھنٹہ 19:14

ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے خصوصی طور پر درخواست کی تھی کہ تہران جاکر ایرانی حکام کو امریکہ کے ساتھ روابط اور مذاکرات کے لئے آمادہ کری


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کی نئی کتاب کے مندرجات ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے لگے ہیں۔

کتاب میں سابق مشیر نے وائٹ ہاوس میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے وقت پیش آنے والے اہم واقعات کا تذکرہ کیا ہے۔ کتاب میں جان بولٹن نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات اور تعلقات قائم کرنے کے لئے جاپان سے رابطہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے خصوصی طور پر درخواست کی تھی کہ تہران جاکر ایرانی حکام کو امریکہ کے ساتھ روابط اور مذاکرات کے لئے آمادہ کریں۔

ایٹمی معاہدے سے امریکی علیحدگی اور وعدہ خلافی کے بعد ایران سخت ناراض تھے لہذا صدر ٹرمپ کو جاپانی وزیراعظم کی کوششوں سے زیادہ امید نہیں تھی۔

یاد رہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے تہران دورے کے دوران امریکی صدر کا خط ایران کے حوالے کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن ایران نے خط کو ہی قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 467180

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467180/ٹرمپ-نے-ایران-سے-مذاکرات-کے-لئے-جاپان-رابطہ-کیا-تھا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com