QR codeQR code

حج کے معاملے میں چپ رہنے کے بجائے سعودی عرب سے استفسار کرنا چاہئے

25 Jun 2020 گھنٹہ 19:10

یمن کی مزاحمتی تنظیم نے سعودی عرب کے حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو حج سے روکنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کردہ دلائل بہت کمزور ہیں


یمن کی مزاحمتی تنظیم نے سعودی عرب کے حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو حج سے روکنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کردہ دلائل بہت کمزور ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق تنظیم نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ حج کے معاملے میں چپ رہنے کے بجائے سعودی عرب سے استفسار کرنا چاہئے۔ حج اسلام کا ایک اہم رکن اور پورے مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ سعودی عرب تنہا اس مسئلے کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا۔ اگر اس موقع پر امت مسلمہ خاموش رہے تو حکم الہی میں سستی اور خاموشی کا ارتکاب ہوگا جوکہ کسی بھی لحاظ سے جائز نہیں ہے۔

تنظیم نے حج کو منسوخ کرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر کے ساتھ حاجیوں کو اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے ملک میں مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے علاوہ باہر سے کسی کو حج کے لئے آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے


خبر کا کوڈ: 467179

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467179/حج-کے-معاملے-میں-چپ-رہنے-بجائے-سعودی-عرب-سے-استفسار-کرنا-چاہئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com