تاریخ شائع کریں2020 25 June گھنٹہ 18:48
خبر کا کوڈ : 467173

یمن کی نام نہاد جنوبی کونسل کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان

کونسل کے نائب سربراہ ہانی بن بریک نے اسرائیل کو ناجائز اور غاصب تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل موجودہ سرزمین پر جائز وجود رکھتا ہے
یمن کی نام نہاد جنوبی کونسل کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان
یمن کی تقسیم اور جنوبی علاقوں پر مشتمل الگ ملک کی تشکیل کے حامی گروہ جنوبی کونسل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنے والی صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عبوری کونسل کو اسرائیل سمیت کسی بھی ملک یا مذہب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

کونسل کے نائب سربراہ ہانی بن بریک نے کہا کہ جنوبی کونسل ہر اس ملک کے ساتھ تعلقات قائم کرے گی جو جنوبی یمن میں مستقل اور خودمختار ملک کے قیام کی حمایت کرے۔ انہوں نے اسرائیل کو ناجائز اور غاصب تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل موجودہ سرزمین پر جائز وجود رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ہانی بن بریک ماضی میں متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا شکار بنے ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک میں کونسل کے جنگجووں کے لئے روزہ کھانے کا جائز قرار دیا تھا۔ علاوہ ازین کونسل کے اسی مفتی نے یمنی جوانوں کا قتل جائز قرار دیتے ہوئے سیکورٹی دستوں کو مخالفین کے قتل پر اکسایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchqqnkx23n-zd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ