تاریخ شائع کریں2020 25 June گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 467157

کورونا سے بچاؤ کے لیے مزید احتیاط ضروری ہے

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے
کورونا سے بچاؤ کے لیے مزید احتیاط ضروری ہے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں، ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا، لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے لیکن لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ایس او پیز پرعمل کتنا ضروری ہے، ایس او پیز پرعمل نہ  کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس  پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے، ہم کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے جب کہ ہماری انتظامیہ تھک گئی ہے، انہیں اپنا بھی کام کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjiaexauqemvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ