تاریخ شائع کریں2020 23 June گھنٹہ 21:00
خبر کا کوڈ : 467016

سعودی عرب کے اندر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی،

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب، ترجمان یحیی سریع
سعودی عرب کے اندر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی،
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے اندر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے سعودی رعب کے اندر بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔ یحیی سریع نے کہا کہ ہم اس فوجی کارروائی کے بارے میں عنقریب عوام کو آگاہ کریں گے۔

ادھر سعودی عرب کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے اینٹی ائیر کرافٹ نے یمن کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اطلاعات کے مطابق ،یمنی تنظیم  انصار اللہ نے گذشتہ رات میزائل اور ڈرون حملوں سے ریاض ، نجران ، جیزان ، خمیس مشیط اور  مأرب کو نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdf50o9yt09z6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ