تاریخ شائع کریں۳ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۰:۵۱
خبر کا کوڈ : 467013

کرونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا، سعودی وزارت حج

سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،
کرونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا، سعودی وزارت حج
سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال کرونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا، سعودی عرب میں مقیم شہری ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

خبررساں ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب کےباہر سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا۔

واضح رہے کہ تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے جاتے ہیں تاہم کرونا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حج انتہائی محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ ہوگا، عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے تک محدود ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوط صحت ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں- عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ  کہ ہم  دنیا بھر کے مسلمانوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ فیصلہ حرمین شریفین کے زائرین کی صحت و سلامتی کے خاطر کیا گیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdca60nye49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس