تاریخ شائع کریں2020 23 June گھنٹہ 20:39
خبر کا کوڈ : 467010

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وبا، اموات میں ہر روز اضافہ

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 76 ہزار 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وبا، اموات میں ہر روز اضافہ
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار 363 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 74 ہزار 339 ہو گئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک  2 لاکھ 7 ہزار 525 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے کہ جن میں سے ایک لاکھ 66 ہزار427 افراد صحت یاب ہوئے اور9 ہزار742 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 22 ہزار 610 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 88 ہزار 153 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 62 ہزار 614 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 510 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 11 ہزار 348 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 51 ہزار 407 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 647 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 720 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 663 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 750 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 584 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 324 ہو گئیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 969 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 119 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 206 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 280 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 974 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 897 ہو گئے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 418 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 307 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 5 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 88 ہزار 363 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 74 ہزار 339 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 76 ہزار 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 49 لاکھ 37 ہزار 282 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchzqnkv23n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ