تاریخ شائع کریں2020 23 June گھنٹہ 20:25
خبر کا کوڈ : 467007

ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا

کورونا وائرس کی وجہ سے تمام طبی اصولوں اور اجتماعی فاصلے کو مدنظر رکھ کر ولادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا جشن منایا جا رہا ہے۔
ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت پر پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں جشن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام طبی اصولوں اور اجتماعی فاصلے کو مدنظر رکھ کر جشن منایا جا رہا ہے۔

قم شہرمیں دکانوں، امام بارگاہوں اور مسجدوں نیز مذہبی مقامات و مراکز میں چراغاں کیا گیا ہے جبکہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شیدائی، جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت اور گیارہ ذی القعدہ آپ کے بھائی حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے اسی مناسبت سے ان ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے
https://taghribnews.com/vdcdz50o5yt09z6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ