QR codeQR code

ایرانی زائرین اس سال حج نہیں کریں گے۔

23 Jun 2020 گھنٹہ 16:39

کرونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کرلی؛ لہذا اس سال ایرانی شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب نہیں بھیجیں گے۔


ایرانی حج و زیارت تنظیم اور سپریم لیڈر کے دفتر برائے حج کے امور نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں محدود پیمانے پر فریضہ حج کی ادائیگی کے انعقاد سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی زائرین اس سال حج نہیں کریں گے۔

اس بیان میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے محکمہ برائے حج کے امور نے پیر کے روز کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈرز ہی حج ادا کریں گے نیز، کرونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کرلی؛ لہذا اس سال ایرانی شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب نہیں بھیجیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کی توقع کی جاتی تھی کہ سعودی عرب دوسرے مسلم ممالک کے حکام سے رابطہ کرتے ہوئے اس حوالے سے ان کی تجویزوں کو بھی لحاظ کردیتا تا ہم انہوں نے بغیر کسی مشاورت کے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 466987

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/466987/ایرانی-زائرین-اس-سال-حج-نہیں-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com