تاریخ شائع کریں2020 22 June گھنٹہ 19:44
خبر کا کوڈ : 466890

کورونا وائرس کی وبا امریکی صدارتی انتخابات پر بری طرح اثرانداز

کورونا وائرس کی وبا 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات پر پہلی مرتبہ بری طرح اثرانداز ہوئی ہے،
کورونا وائرس کی وبا امریکی صدارتی انتخابات پر بری طرح اثرانداز
کورونا وائرس کی وبا 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات پر پہلی مرتبہ بری طرح اثرانداز ہوئی ہے اور ٹرمپ کی ریلی کے منتظمین کو کم حاضری کی وجہ سے کئی ایونٹس منسوخ کرنے پڑ گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مہم کے لیے پہلی تقریب اوکلوہاما میں منعقد ہوئی اور منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ تقریباً 10لاکھ لوگوں کی اس میں شرکت متوقع ہے۔

اس ریلی کے مقام بینک آف اوکلوہاما سینٹر میں 17 سے 19ہزار افراد کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے منتظمین نے سینٹر سے باہر لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب مائیک پینس کو عوام سے خطاب کرنا تھا لیکن توقع کے مطابق عوام کے نہ آنے کے سبب ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا۔

'دی گارجین' لندن نے شائقین کی کم تعداد میں آمد کو مایوس کن قرار دیا کیونکہ اس ریاست سے 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ نے 36پوائنٹس حاصل کیے تھے اور 1964 کے بعد سے کوئی بھی ڈیموکریٹک امیدوار اس ریاست سے کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

لیکن سی این این نے رپورٹ کیا کہ ارینا میں عوام کے بڑے مجموعے کی موجودگی درحقیقت کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بہت اہم اور بڑا مسئلہ تھی۔ اس سے قبل ہفتے کو صدر کو بتا دیا گیا تھا کہ تلسہ میں ان کی مہم چلانے والے عملے کے چھ افراد  کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سی این این نے کہا کہ یہ ایک ایسی چیز تھی جس کی صدر نے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے اصرار کے موقع پر توقع نہیں کی تھی کیونکہ پہلے سے طے شدہ ایونٹس کو دوبارہ منعقد کرنے کے حوالے سے پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے، یہ انفیکشن امریکا کے تمام خبر رساں اداروں کی پہلی خبر بن گئے جس کی وجہ سے متعدد شرکا نے ریلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdccoeq0x2bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ