تاریخ شائع کریں2020 22 June گھنٹہ 19:05
خبر کا کوڈ : 466886

ٹرمپ کی غیر انسانی قانون ڈاکا کو منسوخ کرنے کی کوششیں شروع،

امریکی صدر ڈاکا قانون کے حق میں ایک بار پھر اپنی درخواست دائر کریں گے۔
ٹرمپ کی غیر انسانی قانون ڈاکا کو منسوخ کرنے کی کوششیں شروع،
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیفیرڈ ایکشن فار چائلڈ ہڈ ارائیولز یعنی 'ڈاکا'  نام سے موسوم قانون کے حق میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ایک بار پھر اس کی منسوخی کے لئے اپنی درخواست دائر کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت غیر قانونی طور پر امریکہ میں غیر ملکی بچوں کے داخلے کو لگام دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکا قانون منسوخ ہو جاتا ہے تو یہ ان کی بڑی کامیابی ہوگی جس کا فائدہ انہیں آئندہ صدارتی انتخابات میں ملے گا۔

امریکہ کی عدالت عظمیٰ نے گزشتہ جمعرات کو چار منفی ووٹوں کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے ڈاکا قانون کی منسوخی پر مبنی ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ مذکورہ عدالت کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ڈاکا قانون کی منسوخی کے لئے قابل قبول دلائل پیش نہیں کئے۔

واضح رہے کہ پانچ سال قبل سابق صدر اوباما نے ڈاکا پروگرام، جسے ڈریمرز کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، کو کانگریس کی اجازت کے بغیر نافذ کر دیا تھا۔اس پروگرام کے منسوخ ہونے سے تقریبا آٹھ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کے اندیشہ ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق لاطینی امریکی ممالک سے ہے۔اس فیصلہ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ہونے والے مظاہرے میں پولیس نے درجن بھر افراد کو حراست میں لیا۔
https://taghribnews.com/vdch6-nk-23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ