تاریخ شائع کریں2020 22 June گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 466885

یمن میں 300 سے زائد اسپتال اور طبی مراکز سعودی جارحیت کا شکار

دنیا کے سب سے غریب عرب ملک یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس غریب ملک کو حملوں کے ساتھ کورونا وبا کا بھی سامنا ہے
یمن میں 300 سے زائد اسپتال اور طبی مراکز سعودی جارحیت کا شکار
جارح سعودی اتحاد کچھ ہفتوں کے دوران یمن میں 300 سے زائد اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کر چکا ہے۔

دنیا کے سب سے غریب عرب ملک یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس غریب ملک کو حملوں کے ساتھ کورونا وبا کا بھی سامنا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر صحت طحہ المتوکل نے اتوار کو بتایا کہ اس دوران جارح سعودی اتحاد نے سیکڑوں اپمبلنسوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے جارح سعودی اتحاد کے قبضے والے علاقوں کی حالت کو بہت ہی المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو میڈیکل سہولیات بھی نہیں مل پا رہی ہیں۔

یمن کے وزیر صحت طحہ المتوکل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے میڈیکل ائیرلفٹ کا ہونا، نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اب تک صرف 50 مریضوں کو ہی باہر بھیجا جا چکا ہے جبکہ یمن  میں ایسے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جنہیں ملک سے باہر علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے حال ہی میں سعودی اتحاد کو اقوام متحدہ کی بچوں کے قاتل حکومت کی فہرست سے نکال دیا تھا۔  
https://taghribnews.com/vdcg739tnak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ