تاریخ شائع کریں2020 22 June گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 466884
جنرل حسین سلامی

اب دشمن ہم سے جنگ کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہے

سردار حسین سلامی نے تہران میں ایک پروگرام میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے اثرات پھیل رہے ہیں اور یہ انقلاب نہ صرف جغرافیائی نظر سے فروغ پا رہا ہے بلکہ اس کے نظریات بھی انسانوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہيں
اب دشمن ہم سے جنگ کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اب دشمن ہم سے جنگ کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن کے سیاسی مفادات کے لئے جنگ نہ کرنے کی وجہ، ایران کی دفاعی طاقت اور آمادگی ہے۔  

سردار حسین سلامی نے تہران میں ایک پروگرام میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے اثرات پھیل رہے ہیں اور یہ انقلاب نہ صرف جغرافیائی نظر سے فروغ پا رہا ہے بلکہ اس کے نظریات بھی انسانوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلامی انقلاب کے اثرات کا نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم اسلام کے علاوہ بھی دوسری جگہوں پر بھی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ اسلامی انقلاب فروغ پا رہا ہے، اتنا زیادہ ہمارے دشمن گھبرا رہےہیں اور وہ اس کوشش میں ہیں کہ ایرانی قوم اور ان معاشروں کی زندگی کے سارے پہلوؤں کو جنگ کے میدان میں تبدیل کر دیں، جو اسلامی انقلاب سے سبق حاصل کرتے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ آج ہمیں دشمن کی جانب سے ہر طرح کی جنگ کا سامنا ہے لیکن اللہ کے فضل و کرم اور ایرانی قوم کی جانفشانی اور شجاعت سے بہت سے شعبوں میں دشمن پر فتح حاصل ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcvdjjw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ