تاریخ شائع کریں2020 22 June گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 466875

امریکی صدر ٹرمپ کا ویزہ پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر کورونا وبا کا بہانہ بنا کر پناہ گزینوں پر پابندی کے پرانے ارادے کو پورا کرنا چاہتے ہیں،
امریکی صدر ٹرمپ کا ویزہ پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلیے ویزہ پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے روزگار کے لیے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے ویزہ پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فوکس نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ویزہ پالیسی سے چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے، یہ اب تک کی سب سے سخت ویزہ پالیسی ہوگی۔ موجودہ معاشی صورت حال میں دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔

فوکس نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ویزے پر لگائے جانے والی نئی پابندیوں سے متعلق زیادہ تفصیلات دینے سے گریز کیا تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کورونا وبا کا بہانہ بنا کر پناہ گزینوں پر پابندی کے پرانے ارادے کو پورا کرنا چاہتے ہیں تاکہ جلد ہی ہونے والے صدارتی انتخاب میں سخت گیر امریکیوں کے ووٹ حاصل کرسکیں۔

دوسری جانب ٹیکنالوجی سے تعلق سے رکھنے والی امریکا کی بڑی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے باہنر ورکز کو روکنے سے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfevdjtw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ