تاریخ شائع کریں2020 21 June گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 466734

پاکستان میں کورورنا کے مریضون کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 سے بڑھ گئی

آج (21 جون) کی صبح تک ملک میں وائرس کے مزید ایک ہزار 941 نئے کیسز اور 65 اموات سامنے آئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں 4 ہزار 388 کا اضافہ ہوا
پاکستان میں کورورنا کے مریضون کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 سے بڑھ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور آج بھی ملک میں مزید کیسز اور اموات کے بعد مجموعی متاثرین ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہوگئے جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 501 تک جا پہنچی۔

آج (21 جون) کی صبح تک ملک میں وائرس کے مزید ایک ہزار 941 نئے کیسز اور 65 اموات سامنے آئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں 4 ہزار 388 کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ ملک میں رواں ہفتے سے اموات کی تعداد میں کافی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یومیہ 100 سے زائد اموات رپورٹ کی جارہی ہیں۔

اگرچہ ملک میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو اپنایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود  کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت ملک میں سب سے زیادہ متاثر شہر کراچی ہے جہاں کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ شہر میں اموات بھی 875 سے زیادہ ہیں۔

پاکستان میں پہلے کیس سے لے کر 31 مارچ تک تقریباً 2 ہزار کیسز اور 26 اموات سامنے آئیں جو اپریل کے مہینے میں بڑھ کر 385 ہوگئیں جبکہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے بڑھ گئے۔

مئی کے مہینے میں صورتحال کافی تبدیل ہوئی اور ملک میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 71 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات بھی 1500 سے زائد ہوگئیں۔

تاہم جون میں صورتحال بالکل ہی مختلف نظر آرہی ہے اور 20 روز میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز اور دگنی اموات ریکارڈ کی گئیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtmexxuqemaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ