تاریخ شائع کریں2020 21 June گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 466728

عراق: حشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ہفتے کی شب اپنے چار اہلکاروں کے شہید و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
عراق: حشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید
خبر رساں ادارے نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے سے رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ایک کانوائے گزر رہا تھا جو بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا اور نتیجے میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف الحشد الشعبی کی بیٹالین ترپن کے کمانڈرعلی محمد نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے صوبے نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کی کئی سرنگیں تباہ کردی گئیں۔

عراق میں امریکی و تکفیری ٹولے داعش کی باضابطہ شکست کے باوجود اب بھی اس کے کچھ دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ اس وقت عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

خیال رہے کہ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی دوہزار چودہ میں عراق کے عظیم مرجع آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے فتوے کے بعد تشکیل پائی جس نے ملک میں دہشت گرد ٹولوں بالخصوص داعش کی ناکامی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccieq042bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ