تاریخ شائع کریں2020 21 June گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 466717

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن اور سپاہی شہید، دہشتگرد ہلاک

شمالی وجنوبی وزیرستان کی حدود کے قریب سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا
وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن اور سپاہی شہید، دہشتگرد ہلاک
پاکستان میں شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پردہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔

شمالی وجنوبی وزیرستان کی حدود کے قریب سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران  2سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کمپاؤنڈ کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا۔
https://taghribnews.com/vdca6iny049ni01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ