تاریخ شائع کریں2020 21 June گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 466715

قابض بھارتی فوج کا سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن

قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
قابض بھارتی فوج کا سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سری نگر میں بھارتی کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں نے جام شہادت کیا۔ ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران خواتین کی بے حرمتی کی گئی جب کہ بچوں اوربزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض انڈین فوج کی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے پردہ فاش کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شوپیاں، پلوامہ، باندی پورہ اور سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی تاہم مودی سرکار تمام تر ریاستی جبر کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت اور جدوجہد آزادی کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcizqa5wt1aqy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ