تاریخ شائع کریں2020 20 June گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 466643

فلسطینی عوام اپنی زمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے

رام اللہ میں فتح تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے نتیجے میں پورے خطے کا امن و استحکام تباہ ہو جائے گا
فلسطینی عوام اپنی زمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے
خود مختار فلسطینی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

رام اللہ میں فتح تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے نتیجے میں پورے خطے کا امن و استحکام تباہ ہو جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ الفتح تحریک کی کور کمیٹی نے غرب اردن کو ضم کرنے کے اسرائیلی اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی سطح پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے رام اللہ میں فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران غرب اردن کو ہتھیانے کی اسرائیلی سازش کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdci5qa5pt1aqq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ