QR codeQR code

امریکی حکام عراق سے معاہدہ اور مذاکرات کے لئے قابل اعتماد نہیں

14 Jun 2020 گھنٹہ 20:07

حزب اللہ عراق اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے بل کے خلاف ہر قسم کی سازش کی مذمت کرتی ہے اور امریکہ کو ایسی سازشیں بہت مہنگی پڑیں گی


حزب اللہ عراق نے اپنے ایک بیانیہ میں کہا ہے کہ امریکی حکام عراق سے معاہدہ اور مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

تقریب نیوز کے مطابق حزب اللہ عراق نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام عراق سے معاہدہ اور مذاکرات کے لئے قابل اعتماد نہیں ہیں۔

اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ حزب اللہ عراق اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے بل کے خلاف ہر قسم کی سازش کی مذمت کرتی ہے اور امریکہ کو ایسی سازشیں بہت مہنگی پڑیں گی۔

بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اس وقت مذاکارت کا نعرہ بلند کیا ہے جب اسے یہ بات سمجھ میں آگئی کہ عراق مین وہ اب مزید نہیں رک سکتا۔

عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیون کے مکمل انخلا کے بل کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی عوام اپنے حکام سے امید رکھتے ہیں امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں کئے گئے فیصلوں کو عملی شکل دی جائے گی اور امریکی سازشوں اور اسکی دھونس اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

حزب اللہ عراق نے اپنے اس بیانیہ میں عراقی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جرائم پر مبنی سیاہ ماضی کا حامل ہے اور ہمیشہ ہی معاہدے توڑنے کے لئے مشہور رہا ہے اس لئے ایک ناقابل اعتماد ملک ہے۔ عراقیوں نے متحد ہو کر داعشی دہشتگردوں کو شکست دی ہے اور وہ جارح قوتوں کے خلاف بھی اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 465959

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/465959/امریکی-حکام-عراق-سے-معاہدہ-اور-مذاکرات-کے-لئے-قابل-اعتماد-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com