QR codeQR code

روس اور چین کا امریکہ کے عزائم کو روکنے کے خلاف قیام کا فیصلہ

11 Jun 2020 گھنٹہ 19:53

روس اور چین نے امریکہ کے عزائم کو روکنے کے لئے متفقہ ایجنڈا لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔


ایران کے ایٹمی معاملات پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ہتھیاروں کے معاملے میں ایران پر عائد پابندیاں رواں سال کے اواخر میں ختم ہورہی ہیں۔

امریکہ مذکورہ مدت کے ختم ہونے کے بعد پابندیوں میں توسیع کا خواہاں ہے۔ خود کو معاہدے سے الگ کرنے کے بعد امریکہ کا رویہ معاہدے میں شریک ممالک کو قبول نہیں ہے۔

روس اور چین نے امریکہ کے عزائم کو روکنے کے لئے متفقہ ایجنڈا لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خط کے ذریعے رابطہ کرکے امریکہ کو اس معاملے پر کوئی ایجنڈے لانے سے روکنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سربراہ کو خط بھی ارسال کیا ہے۔

انٹونیو گوتریش کو لکھے گئے خطوط میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ 2018 میں صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کو معاہدے سے یکطرفہ طور پر خارج کرنے کے بعد امریکہ کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 465630

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/465630/روس-اور-چین-کا-امریکہ-کے-عزائم-کو-روکنے-خلاف-قیام-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com