تاریخ شائع کریں2020 9 June گھنٹہ 22:00
خبر کا کوڈ : 465450

ایرانی جہاز طبی امدادی سامان لیکر ونزوئلا پہنچ گیا۔

کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ایران کی ونزوئلا کو امداد کا سلسلہ جاری رہےگا۔ سفیر حجت اللہ سلطانی ونزوئلا
ایرانی جہاز طبی امدادی سامان لیکر ونزوئلا پہنچ گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور ونزوئلا کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کے سلسلے میں ایرانی جہاز طبی امدادی سامان لیکر ونزوئلا پہنچ گیا۔

ایران نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ونزوئلا کو کٹس بھی فراہم کی ہیں اور ونزوئلا کے منصوبہ بندی کے وزیر نے تائید کی ہے کہ کوروناوائرس کی تشخیص کے لئے ایرانی کٹس ونزوئلا پہنچ گئی ہیں۔

ونزوئلا میں ایران کے سفیر حجت اللہ سلطانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ایران کی ونزوئلا کو امداد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ذرائع کے مطابق امریکی لاطینی ممالک  میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے ہیں اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے لحاظ سے امریکہ کے بعد برازيل کا دوسرا نمبر ہے جبکہ ونزئلا میں بھی کورونا بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے۔
 
ایران کی طرف سے ونزوئلا کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل ایران نے امریکہ کی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود  5 تیل بردار جہاز ونزوئلا روانہ کئے جن کے ونزوئلا پہنچنے پر ونزوئلا کے حکام اور عوام نے  شاندار استقبال کیا تھا ۔
https://taghribnews.com/vdcdkk0ozyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ