تاریخ شائع کریں۱۹ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۲:۲۰
خبر کا کوڈ : 465330
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ا

آپ نے ملت ایران کو سرفراز کر دیا

آئل ٹینکروں کے ناخدائوں اور کارکنون کے نام تہنیتی پیغام
امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایرانی آئل ٹینکروں کو وینزوئیلا تک نہیں پہنچنے دے گا اور تہران اور کاراکاس کے درمیان قائم ہونے والا نیا اقتصادی اتحاد ختم کردے گا تاہم وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا
آپ نے ملت ایران کو سرفراز کر دیا
رہبر انقلاب اسلامی نے وینزوئیلا جانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکروں کے نا خدائوں اور عملے کے دیگر افراد کے جہادی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے ملت ایران کو سرفراز کر دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کو اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ میں آئل ٹینکروں کے ناخدائوں اور کارکنوں کو شاباشی دیتا ہوں، آپ نے عظیم کارنامہ انجام دیا اور آپ کا اقدام جہادی اقدام تھا، آپ نے ملک کو سربلند کر دیا۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کے باوجود ابھی حال ہی میں ونزوئیلا کے لئے پانچ آئل ٹینکر روانہ کئے تھے۔

سیاسی تجزئیہ کاروں اور عالمی سیاست کے ماہرین نے ایران کے اس اقدام کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ایران کی جانب سے وینزوئیلا کے لئے بھیجے گئے تیل کے بعد کاراکاس حکومت نے پورے ملک میں ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایرانی آئل ٹینکروں کو وینزوئیلا تک نہیں پہنچنے دے گا اور تہران اور کاراکاس کے درمیان قائم ہونے والا نیا اقتصادی اتحاد ختم کردے گا تاہم وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس