تاریخ شائع کریں2020 8 June گھنٹہ 21:25
خبر کا کوڈ : 465320

مولوی محمد رفیق قاسمی کے انتقال پر حجت الاسلام حمید شہریاری کا تعزیتی پیغام

امام خمینی رح اور مقام معظم رہبری حفظہ اللہ تعالی سے اس برجستہ خطیب اور عالم دین کی محبت اور عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے حقیقی اسلام کے دفاع اور امت مسلمہ کے وحدت میں توسیع کے لئے جہد مسلسل انجام دی اور اپنے آپ کو امت واحدہ کے حقیقی مفہوم کو بیان کرنے کے لئے اپنی پر بار زندگی کو وقف کردیا
مولوی محمد رفیق قاسمی کے انتقال پر حجت الاسلام حمید شہریاری کا تعزیتی پیغام
بھارت کی معروف مذہبی شخصیت مولوی محمد رفیق قاسمی کے انتقال پر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے بھارت کی سرگرم مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل مولوی محمد رفیق قاسمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور درد کا اظہار کیا ہے۔

حجت الاسلام شہریاری کا تعزیتی پیغام درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

بزرگ عالم دین اور مفکر جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل اور بھارت میں اتحاد و یگانگت کے علم بردار جناب مولوی محمد رفیق قاسمی مرحوم کے انتقال کی افسوس ناک خبر ہمارے لئے باعث رنج و غم ہے۔

امام خمینی رح اور مقام معظم رہبری حفظہ اللہ تعالی سے اس برجستہ خطیب اور عالم دین کی محبت اور عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے حقیقی اسلام کے دفاع اور امت مسلمہ کے وحدت میں توسیع کے لئے جہد مسلسل انجام دی اور اپنے آپ کو امت واحدہ کے حقیقی مفہوم کو بیان کرنے کے لئے اپنی پر بار زندگی کو وقف کردیا۔

میں اس عظیم شخصیت کے ناقابل تلافی فقدان پر بھارت کے مسلمانوں، جماعت اسلامی کے سربراہ اور محترم اراکین اور خاص طور پر ان کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس بات کی قوی امید کرتا ہوں کہ اس عظیم اور جلیل القدر عالم دین کے پیروکار اور شاگرد ان کی روشن سیرت کو جاری رکھیں گے کہ یہی وحدت اور مسلمانوں کے درمیان ہمدلی ہے۔

حمید شہریاری
سیکرٹری جنرل عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی
 
قابل ذکر ہے کہ مولوی محمد رفیق قاسمی بھارت کی معروف مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل تھے اور آپ اسلامی وحدت کے فروغ اور اسی طرح ایران کے اسلامی انقلاب کے سخت حامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حامیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ آپ ۶ جون ۲۰۲۰ کو اس دار فانی سے رحلت فرماگئے۔
 
https://taghribnews.com/vdcj8iexyuqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ