تاریخ شائع کریں2020 8 June گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 465286

نیویارک سے لاس اینجلس تک احتجاج

یہ لڑائی کئی دہائیوں، سینکڑوں سالوں سے جاری ہے اور اب تبدیلی کا وقت ہے۔ رہائشی واشنگٹن
نیویارک سے لاس اینجلس تک احتجاج
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد نیویارک سے لاس اینجلس تک احتجاج کر رہے ہیں. واشنگٹن کی رہائشی کرسٹین مونٹ گومری نے کہا کہ یہ لڑائی کئی دہائیوں، سینکڑوں سالوں سے جاری ہے اور اب تبدیلی کا وقت ہے۔

ان احتجاج کا مرکز واشنگٹن تھا جہاں رنگ و نسل اور زبان کے فرق سے بالاتر ہو کر ہزاروں افراد نے وائٹ ہاؤس کی اطراف کی گلیوں میں احتجاج کیا اور جنہیں روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنی پڑیں۔

دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہزاروں مظاہرین نے امریکیوں کے ہم آواز ہو کر نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کی۔

آسٹریلیا اور فرانس میں بھی ہزاروں افراد ریلیوں کی شکل میں باہر نکلے جبکہ تیونس میں بھی سیکڑوں مظاہرین انصاف کی فراہمی کے لیے آواز بلند کرتے نظر آئے۔
https://taghribnews.com/vdcaamnyi49niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ