تاریخ شائع کریں2020 7 June گھنٹہ 22:34
خبر کا کوڈ : 465214

ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر حجت الاسلام شہریاری کا تعزیتی پیغام

حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے فلسطین کی معروف سیاسی سرگرم شخصیت رمضان عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے
ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر حجت الاسلام شہریاری کا تعزیتی پیغام
حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے فلسطین کی معروف سیاسی سرگرم شخصیت رمضان عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
 
تقریب نیوز کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ کی وفات پر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کا تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے:
 
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
 
بردار عزیز اور ارجمند زیاد نخالہ
سیکرٹری جنرل تحریک جہاد اسلامی فلسطین
 
سلام علیکم

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی وفات پر فلسطینی عوام، فرزندان مقاوت اور آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، مرحوم کے جہادی، ثقافتی اور عقلمندانہ افکار و نظریات اور مواقف عالم اسلام فلسطینی عوام اور خاص طور پر غزہ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اس عظیم شخصیت کی ملت اور عوام سے وفاداری کے اثبات کے لئے ان سے صیہونی اور امریکی حسد، کینہ اور دشمنی ہی کافی ہے، اسی طرح عقب نشینی اور شکست جیسی سازشوں کے مدمقابل ان کی استقامت اور مقاومت انکی ہوشیاری اور آگاہ ہونے کی بہترین دلیل ہے۔

رمضان عبداللہ حقیقت میں مقاومت، شجاعت اور جہاد جیسے میدانوں میں تمام تر فرقوں اور مذہبوں سے بالا تر ہوکر ، فتحی شقاقی جیسی عظیم شخصیت کے خلف صالح کے عنوان سے انکے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے تھے اور انہوں نے اپنے ملک سمیت دیگر اسلامی ممالک اور بین الاقوامی سطح پر استقامتی محاز اور غفلت پر مبنی محاز کے مابین صحیح فرق واضح کیا تھا۔

آپ نے بھی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکٹری نرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ آپ بھی اپنے اسلاف کے نقش قدم پر گامزن ہیں، اور کداوند متعال پر اعتماد اور مکمل کامیابی پر یقین رکھتے ہیں۔

خداوند متعال ڈاکٹر رمضان عبداللہ پر رحمت نازل کرے، اپنی خلد بریں میں انہیں جگہ عنایت کرے اور پیامبران، صدیقین اور شہداء و صالحین کے ہمراہ محشور کرے۔
 
https://taghribnews.com/vdcb8sbaarhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ