تاریخ شائع کریں2020 7 June گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 465186

یمن میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ یونیسیف

یونیسیف کی یمن میں کرونا وائرس اور دیگر وبائی امراض اور سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں کے بعد ملک کو درپیش خطرات کے بارے میں وارننگ،
یمن میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ یونیسیف
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے یمن میں کرونا وائرس اور دیگر وبائی امراض اور سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں کے بعد ملک کو درپیش خطرات کے بارے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں بچوں اور خواتین سمیت تمام طبقوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بچوں کے امور کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے یونیسیف کے مطابق یمن میں شہریوں کے لئے زندگی کی بنیادی ضروریات پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذا اور طبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

پانچ سال سے جاری جنگ کی تباہیوں کے بعد کرونا اور دیگر وبائی امراض کی وجہ سے صورتحال نہایت گھمبیر ہوگئی ہے۔

ادارے کے چیف ایگزیکٹیو نے بچوں کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم بچوں کے لئے بنیادی ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے اس طرح ہزاروں بچے مستقبل میں مہلک بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjoiexmuqemvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ