QR codeQR code

یمن؛ جنوبی کونسل نے مستعفی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کردیا

6 Jun 2020 گھنٹہ 20:12

مستعفی حکومت جنوبی علاقوں میں سیاسی عمل کے اجراء میں سنجیدہ نہیں ہے:ترجمان جنوبی کونسل


یمن کے جنوبی علاقوں میں سعودی عرب سے وابستہ مستعفی صدر منصور ہادی اور متحدہ عرب امارات کی حامی جنوبی کونسل کے درمیان کئی عرصے سے اختیارات کی جنگ چل رہی ہے۔

فریقین نے عدن سمیت اہم شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کے  لئے ایک دوسرے پر حملے کئے ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے انصاراللہ کے خلاف مشترکہ کاروائی کے لئے دونوں متحارب جماعتوں کے درمیان اور مذاکرات کی کوشش کی لیکن تاحال کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنوبی کونسل نے مستعفی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کونسل کے ترجمان نزار ہیثم نے الخبرالیمنی کو بتایا کہ مستعفی حکومت جنوبی علاقوں میں سیاسی عمل کے اجراء میں سنجیدہ نہیں ہے۔

ترجمان نے سعودی عرب کے دورے پر گئے کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی کو سعودی حکام کی جانب سے نظربند کرنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مطالبات کو ماننے سے انکار کرنے کے  بعد ریاض نے عیدروس کو نظربند کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 465092

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/465092/یمن-جنوبی-کونسل-نے-مستعفی-حکومت-کے-ساتھ-مذاکرات-کا-سلسلہ-ختم-کرنے-اعلان-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com