QR codeQR code

افغانستان؛ طالبان اور امریکی فوج کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں میں شدت

6 Jun 2020 گھنٹہ 19:53

امریکی فوج نے افغان صوبے فراح اور قندھار میں طالبان پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ترجمان امریکی فوج


افغانستان میں طالبان اور امریکی فوج کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں میں شدت آرہی ہے۔

افغان سیکورٹی فورسز اور عوامی اجتماعات پر مسلح حملوں کے بعد طالبان کے ساتھ امن اور مذاکرات کی کوششوں کو شدید دھچکہ لگا ہے۔

امریکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کو خواہاں ہے۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیان ملاقاتوں کے کئی دور ہوچکے ہیں۔

طالبان جنگجووں کی جانب سے غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکی افواج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے کئی مقامات پر طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے افغان صوبے فراح اور قندھار میں طالبان پر فضائی حملے کئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فراح میں فضائی حملہ رات کو جبکہ قندھار میں دوپہر کو کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے دونوں فضائی حملے طالبان کے افغان فورسز پر حملے ناکام بنانے کیلئے کیے ہیں۔ عید پر سیز فائر کے بعد طالبان کیخلاف یہ پہلے امریکی حملے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 465090

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/465090/افغانستان-طالبان-اور-امریکی-فوج-کے-درمیان-کشیدگی-جھڑپوں-میں-شدت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com