تاریخ شائع کریں2020 6 June گھنٹہ 19:44
خبر کا کوڈ : 465088

مغربی کنارے پر اسرائیلی کاروائیاں جاری

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں مغربی کنارے سے فلسطینی شہریوں کو انخلاء کرکے بے دخل کیا جارہا ہے۔
مغربی کنارے پر اسرائیلی کاروائیاں جاری
اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں مغربی کنارے سے فلسطینی شہریوں کو انخلاء کرکے بے دخل کیا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ اور ان کے مشیروں کے مخصوص منصوبے کے تحت اسرائیل فلسطین کے اہم علاقوں کو اپنے قبضے میں لائے گا۔

ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کا خفیہ منصوبہ سامنے آنے کے بعد اردن سمیت مشرق وسطی کے بعض ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مغربی کناروں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا سلسلہ نہیں رکا تو اردن اسرائیل کے کئے گئے معاہدے منسوخ کردے گا۔

تازہ ترین صورتحا ل کے مطابق صہیونی نیوز چینل کان 11 نیوز نے کہا کہ پس پردہ مذاکرات اور ملاقاتوں کے نتیجے میں اسرائیل نے اردن کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

مغربی کنارے پر اسرائیلی کاروائیاں جاری رہنے کے باوجود شاہ عبداللہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے منسوخ نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaamnya49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ