QR codeQR code

یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی ناکامی

6 Jun 2020 گھنٹہ 19:31

یمن: انصاراللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور سعودی اتحاد کی شکست کے بعد اقوام متحدہ تہران سے رابطہ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔


یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی ناکامی اور انصاراللہ کی پے در پے فتوحات کے بعد اقوام متحدہ نے عالمی اور علاقائی ممالک کی پس پردہ حمایت کے ساتھ ایران سے رجوع کرلیا ہے۔

جنوبی یمن میں منصور ہادی اور جنوبی کونسل کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں نااکامی کے بعد انصاراللہ کے لئے لاحق خطرات میں بہت کمی آئی ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مستعفی حکومت اور جنوبی کونسل کے درمیان صلح کرواکے انصاراللہ کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔

اس سے پہلے سعودی اتحاد کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمن کے مسئلے سے ایران کو ہمیشہ الگ رکھنے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انصاراللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور سعودی اتحاد کی شکست کے بعد اقوام متحدہ تہران سے رابطہ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ مارٹن گریفتس ایران کے ذریعے انصاراللہ کو مذاکرات اور جنگ بندی پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں ایران کو انصاراللہ اور یمنی فوج کا حامی تصور کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 465087

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/465087/یمن-میں-سعودی-عرب-اور-اتحادیوں-کی-ناکامی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com