تاریخ شائع کریں2020 6 June گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 465069

پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اپنی شدت سے جاری،

ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 ہوگئی، اس وقت کورونا کے 59 ہزار 467 مریض ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس  کی تباہ کاریاں اپنی شدت سے جاری،
پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد انتقال کرگئے جبکہ اسی دوران  4734نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس  کی تباہ کاریاں اپنی شدت سے جاری ہیں، ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 4ہزار 734 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59 ہزار 467 ہوگئی۔

اس حوالے سے این سی او سی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 97 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1935 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 ہوگئی، اس وقت کورونا کے 59 ہزار 467 مریض ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔

ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جسے اب 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

حکومت نے تین اپریل سے ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے تاہم اندرونِ ملک پروازیں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcjmiexhuqemyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ