QR codeQR code

فرانسیسی حکام کی مداخلت، ایران کے لئے ناقابل قبول ہے۔ سید عباس موسوی

6 Jun 2020 گھنٹہ 17:06

فرانس ایران کے داخلی معاملات میں کسی قسم کی دخالت کا مجاز نہیں۔ وزارت خارجہ ایران


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ فرانس ایران کے داخلی معاملات میں کسی قسم کی دخالت کا مجاز نہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریبا عادلخواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ  اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ایران کے امور میں واضح مداخلت ہے جو ایران کے لئے ناقابل قبول ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ فرانسیسی حکام کے پروپیگنڈے سے فریبا عادل خواہ کی سزا میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوگی  اس لئے فرانسیسی حکام کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ ختم کردیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لودریان  نے جمعہ کے روز ایک بیان میں فریبا عادل خواہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ فریبا عادل خواہ کو ایران کی عدالت سے 6 سال کی سزا ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 465066

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/465066/فرانسیسی-حکام-کی-مداخلت-ایران-کے-لئے-ناقابل-قبول-ہے-سید-عباس-موسوی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com