تاریخ شائع کریں۱۷ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۵۹
خبر کا کوڈ : 465063
پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

گستاخانہ کتابوں کی اشاعت اور فروخت/تمام متنازع کتابیں فوری ضبط کرنے کا حکم

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث ندامت ہے کہ اس پاک سرزمین پر ایسی کتب بالخصوص یہ 3 کتابیں"دی فرسٹ مسلم" "آفٹر دا پرافٹ" اور "شارٹ ہسٹری آف اسلام" بھی موجود ہیں، جن میں ہمارے آقا کریم (ص) اُمت کی عظیم ماں، حضرت عائشہؓ، حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علیؑ کے بارے میں جو گستاخانہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں، وہ قابل مذمت ہی
گستاخانہ کتابوں کی اشاعت اور فروخت/تمام متنازع کتابیں فوری ضبط کرنے کا حکم
گستاخانہ کتابوں کی اشاعت، فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور  ہوگئی، اسمبلی کا تمام متنازع کتابیں فوری ضبط کرنے کا حکم۔

اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں ہی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث ندامت ہے کہ اس پاک سرزمین پر ایسی کتب بالخصوص یہ 3 کتابیں"دی فرسٹ مسلم" "آفٹر دا پرافٹ" اور "شارٹ ہسٹری آف اسلام" بھی موجود ہیں، جن میں ہمارے آقا کریم (ص) اُمت کی عظیم ماں، حضرت عائشہؓ، حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علیؑ کے بارے میں جو گستاخانہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا کہ متعلقہ محکمہ اس پر عملدرآمد کرکے مذکورہ کتابوں پر فوری طور پر پابندی لگائے، مارکیٹ میں موجود سٹاک کو ضبط کرے اور رواں اجلاس میں ہی اس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے، پاکستان کے بنانے کا نعرہ ہی لا الہ الا اللہ تھا اس ملک میں کیسے یہ کتابیں شائع ہوئیں اور جس طریقے سے یہ فروخت ہو رہی ہیں، مارکیٹ میں کیسے آئیں۔

اپوزیشن رکن اسمبلی نے کہا کہ اس وقت قادیانیوں کی جانب سے ناموس رسالت(ص) اور عقیدہ ختم نبوت پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ اسوقت قادیانی حکومت میں اہم عہدوں پربیٹھے ہوئے ہیں، وہ ہمارے اوپر مسلط ہو گئے ہیں، ان پر پابندی لگائی جائے۔

رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آپ نے اس معاملے کو اٹھایا۔ رانا مشہود نے کہا کہ حضور نبی اکرم(ص) اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے، بدقسمتی سے ملک میں بدیانتی کی پالیسی چل رہی ہے، سلیکٹڈ احتساب کیا جا رہا جس کی مذمت کرتے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس