تاریخ شائع کریں2020 6 June گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 465061

​​​​​​​نیویارک پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیمیکل پھینکنے کا اعتراف

امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے بعد پورے ملک میں مظاہرے پھیل چکے ہیں
​​​​​​​نیویارک پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیمیکل پھینکنے کا اعتراف
امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے بعد پورے ملک میں مظاہرے پھیل چکے ہیں۔ 

نیویارک پولیس نے لافیئٹ اسکوائر پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیمیکل پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کیمیکلز کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آنکھوں اور ناک میں جلن پیدا کرنیوالے پیپر بالز کے ساتھ کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔ ترجمان پارک پولیس کا کہنا ہے کہ آنسوگیس کا لفظ غلط استعمال کیا گیا ہے جس پر افسوس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمیکل کے استعمال سے مظاہرین کو سانس لینے میں دشواری اور جلد پر جلن محسوس ہوئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcb0sba8rhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ