تاریخ شائع کریں۱۷ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۱۳
خبر کا کوڈ : 465052

پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

29 مئی کو پاک فوج کے بھارتی ڈرون گرانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے اور کشمیرمیں اس کی پالیسی کو ناکامیوں کا سامنا ہے، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کررہا ہے، نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے اورآج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے
پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹر اندر تک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس پاک فوج نے بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون مارگرایا ہے اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔

29 مئی کو پاک فوج کے بھارتی ڈرون گرانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے اور کشمیرمیں اس کی پالیسی کو ناکامیوں کا سامنا ہے، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کررہا ہے، نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے اورآج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق وہاں اب یہ رپورٹس آنے لگی ہیں کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجید دووال  کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ بھارت سرکار ایسا راستہ اپنا رہی ہے جو اسے بند گلی کی طرف لے جارہا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس