QR codeQR code

غذائی قلت اور وبائی امراض کی وجہ سے ہر پانچ منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کا شکار ہوجاتا ہے۔

4 Jun 2020 گھنٹہ 18:21

یمن میں پانچ سالوں سے سعودی عرب اور اتحادیوں کے محاصرے اور غیر منصفانہ پابندیوں کے سبب غذائی قلت اور قحط سالی کا سامنا ہے۔


یمن میں جنگ اور مسلسل بمباری کی وجہ سے زراعت اور پیداوار کے دیگر ذرائع مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی امدادی اداروں کے مطابق ملین کی تعداد  میں بچے دو وقت کی روٹی کے امداد کے منتظر ہیں۔ پانچ سالوں سے سعودی عرب اور اتحادیوں کے محاصرے اور غیر منصفانہ پابندیوں کے سبب غذائی قلت اور قحط سالی کا سامنا ہے۔

یمن کی وزارت صحت نے ملک کو درپیش غذائی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غذائی قلت اور وبائی امراض کی وجہ سے ہر پانچ منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کا شکار ہوجاتا ہے۔

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاضری کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے محاصرے کی وجہ سے یمن میں بحرانی حالت کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اتحادیوں کے حملوں میں اب تک لاکھوں کی تعداد میں سویلین متاثر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد کو پس پردہ مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ اگر ملک پر جاری حملے اور محاصرہ جاری رہا تو یمن میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 464901

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464901/غذائی-قلت-اور-وبائی-امراض-کی-وجہ-سے-ہر-پانچ-منٹ-میں-ایک-یمنی-بچہ-موت-کا-شکار-ہوجاتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com