تاریخ شائع کریں۱۵ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۵۴
خبر کا کوڈ : 464888

مفرور صدر منصور ہادی کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف کارروائی، 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی

یمن کی فوج نے مفرور صدر منصور ہادی کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
مفرور صدر منصور ہادی کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف کارروائی، 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے صوبہ مارب کے المخدره علاقے پر یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

اس کارروائی میں آل سعود کے آلہ کار فوجیوں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ فرار کر گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس