تاریخ شائع کریں2020 4 June گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 464883

بھارت خطے میں دہشت گردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان

پاکستان کے مطابق بھارت اپنے پڑوسی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
بھارت خطے میں دہشت گردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش  کررہا ہے، پاکستان
پاکستان کے مطابق بھارت اپنے پڑوسی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم (ایم ٹی) کی پاکستان کے موقف کی توثیق کرتی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان سے بھارتی تعاون سے چلائی جارہی ہے کو پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ایم ٹی نے آزادانہ پر اندازہ لگایا کہ بھارت سے غیر ملکی دہشت گرد جنگجو آئی ایس آئی ایل-خراسان (آئی ایس آئی ایل-کے) میں شمولیت کے لیے افغانستان جارہے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ قراردادیں بھارت سے دہشت گردوں کو افغانستان جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

ایم ٹی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دیکھا گیا کہ گزشتہ برس افغانستان میں برصغیر میں القاعدہ کے رہنما، بھارتی شہری کو بین الاقوامی فورسز کی جانب سے قتل کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قبل ازیں اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں بھارت میں داعش دولت اسلامیہ اور عراق(آئی ایس آئی ایل) کی بڑھتی طاقت اور 2019 میں سری لنکا میں ایسٹر سنڈے پر ہونے والے حملوں کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے الزامات کو مسترد کرتا ہے جن کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcc40q012bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ