QR codeQR code

ٹرمپ نسل پرست ہیں: امریکی سروے رپورٹ

3 Jun 2020 گھنٹہ 20:26

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔


امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔ اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہوا جہاں باون فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔

امریکی سروے رپورٹ ميں شامل سینتیس فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہيں۔

سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں ميں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکنز کی تعداد زيادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی۔


خبر کا کوڈ: 464817

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464817/ٹرمپ-نسل-پرست-ہیں-امریکی-سروے-رپورٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com