تاریخ شائع کریں۱۴ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۰:۲۶
خبر کا کوڈ : 464817

ٹرمپ نسل پرست ہیں: امریکی سروے رپورٹ

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔
ٹرمپ نسل پرست ہیں: امریکی سروے رپورٹ
امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔ اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہوا جہاں باون فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔

امریکی سروے رپورٹ ميں شامل سینتیس فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہيں۔

سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں ميں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکنز کی تعداد زيادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس