تاریخ شائع کریں2020 3 June گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 464815

ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ برہم صالح

ایران کے ساتھ باہمی تعلقات سمیت بجلی اور پانی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ عراقی صدر
ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ برہم صالح
عراقی صدر نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات سمیت بجلی اور پانی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات برہم صالح نے آج بروز بدھ بغداد میں ایرانی وزیر توانائی رضا اردکانیان کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

برہم صالح نے دونوں ہمسایہ ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلیے مشترکہ تعاون خاص طور پر بجلی اور پانی کے شعبوں میں تعاون کی وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

عراقی صدر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لئے خطے کو درپیش پیچیدہ حالات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع میں ایرانی وزیر نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ اور تسلسل کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔

فریقین نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جا‏ئزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر توانائی نے آج ایک وفد کی قیادت میں بغداد کا دورہ کیا جو عراق پہنچنے پر عراقی وزیر توانائی ماجد مہدی حنتوش نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے عراقی وزیر خزانہ علی عبدالامیر علاوی کے ساتھ بھی ملاقات کی اور عراقی وزیر اعظم اور مرکزی بینک کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdchzknkm23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ