QR codeQR code

کابل کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت ؛ ایران

3 Jun 2020 گھنٹہ 20:02

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ ایران


 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ۔

واضح رہے کہ کل کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں تکفیری دہشتگردوں نے دہشتگردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں وزیر اکبر خان مسجد کے امام جماعت اور کابل یونیورسٹی کے پروفیسر مولوی محمد ایاز نیازی سمیت دو افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 464813

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464813/کابل-کی-مسجد-میں-دہشتگردانہ-حملے-مذمت-ایران

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com