تاریخ شائع کریں۱۴ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۰:۰۲
خبر کا کوڈ : 464813

کابل کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت ؛ ایران

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ ایران
کابل کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت ؛ ایران
 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ۔

واضح رہے کہ کل کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں تکفیری دہشتگردوں نے دہشتگردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں وزیر اکبر خان مسجد کے امام جماعت اور کابل یونیورسٹی کے پروفیسر مولوی محمد ایاز نیازی سمیت دو افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس