QR codeQR code

کرونا وائرس سے متاثرہ 125206 افراد صحتیاب؛ ایران محکمہ صحت

3 Jun 2020 گھنٹہ 19:51

اب تک مجموعی طور پر 160696 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 125206 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کیانوش جہانپور


ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 160696 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 125206 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 3134 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 160696 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 70 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8012 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 125206 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464812

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464812/کرونا-وائرس-سے-متاثرہ-125206-افراد-صحتیاب-ایران-محکمہ-صحت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com